صحت

نرسوں کا عالمی دن کے حوالے سے گلگت میں تقریب

nurse day

گلگت( ارسلا ن علی) نرسوں کا عالمی دن کے حوالے سے گلگت میں آغاخان ہیلتھ سروس کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی تقریب میں گلگت بلتستان بھر سے نرسوں ،میڈوائفرز اور ڈاکٹروں نے شرکت کی اور نرسوں اورمڈوائفریز کے خدمات کو سراہا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ٖغلام علی ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت بلتستان نے کہا کہ نرسنگ ایک مقدص شعبہ ہے اس سے وابستہ نرس اور مڈ وائفس اپنی ذمہ داریاں ڈیوٹی نہیں بلکہ خدمت سمجھ کر انجام دیں۔ انہوں نے کہا MNCHپروگرام سے وابستہ کمیونٹی مڈ وائفس کو مراعات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کئے جاچکے ہیں۔ انتخابات کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے آغاخان ہیلتھ سروسز کے خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ AKHSنے محکمہ صحت کے لئے تجربہ کار اور قابل نرسز کی خدمات پیش کئے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے MNCHپروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بسم اللہ خان نے کہا کہPMAاور AKHSPپاکستان میں ماں اور بچے کی صحت کی نگہداشت کے حوالے سے کام کررہے ہیں جس کی بدولت زچہ اور بچہ کی اموات کی شرح پاکستا ن کے دوسرے علاقوں کی نسبت گلگت بلتستان میں کم ہے۔

جنرل منیجر آغا خان ہیلتھ سروس ڈاکٹر صفت نے کہا کہ نرسز محکمہ صحت کی ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے ہم ہمیشہ ان کی خدمات کو سرہاتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button