جرائم

غداری کیس کے ملزمان کے حق میں فیصلہ، جج نےFIRکو بے بنیاد قرار دیکر منسوخ کر دیا

گلگت ( نما ئندہ خصوصی) آج چیف کو رٹ گلگت بلتستان کے چیف جج وزیر شکیل نے غداری کیس کے ملزمان احسان علی وغیرہ بنام سر کار ایف آئی آر نمبر9/14.124A.341اپیل کو منظور کر تے ہو ئے در خو است کو منسو خ کر دیا۔ واضح رہے کہ جو ٹیال پو لیس نے 14 اکتوبرکو اسیر رہنما ء با با جان اور سا تھیوں کے سزا کے خلاف ریلی نکا لی تھی اور UNMOGIPکی آفس تک جا کر وہاں اپنی یا داشت پیش کیا تھا جس کے بعد با لا ورستان نیشنل فرنٹ کے رہنما ء صفدر علی ،احسان علی ایڈووکیٹ ،کر نل (ر) نا در خان ، محمد فا روق IHRO،عزیزاحمد رہنما ء پی ٹی آئی ،اسرار الدین اسرارHRCP،محمد جا ویدKNM،کلام الدین ،رضوان وغیرہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ جس پر ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ اشفاق احمد اور جہا نگیر کے دلا ئل سننے کے بعد ملزمان کے حق میں فیصلہ سناتے ہو ئے FIRکو بے بنیاد قرار دیکر FIRکو منسوخ کر دیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button