اہم ترین

گلگت بلتستان میں غذائیت سے متعلق اعدادوشمار پر تشویش ہے، چیف سیکریٹری

ہنزہ (اجلال حسین) چیف سکرٹری گلگت بلتستان کپٹین(ر) خرم آغا کی زیر صدارت سکیلنگ آپ نیوٹرسیشن (سن) گلگت بلتستان نامی پروگرام کی سٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہنزہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری نے گلگت بلتستان میں ماوں اور بچوں کی گرتی ہوئی غذائی کفیت کے اعداد شمار پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ عالمی اور قومی سطح کی آزمودہ حکمت عملی پر عمل کرکے صوبے کے متاثرہ طبقات کی غذائی کیفیت میں بہتری لانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے "مستعد ایڈ منسٹریشن” کی تعریف کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں جنک  فوڈ (غیر صحت بخش خوراک) اور غیر معیاری فاسٹ فوڈ پر پابندی کو بے حد سہراتے ہوئے دیگر اضلاع کے تعلیمی اداروں میں بھی ناقص اشیاء پر پابندی لگانے پر زور دیا۔

اس موقع پر ایڈشینل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سید ابرار حسن نے چیف سیکرٹری کو علاقے کی غذائی صورتحال اور اس سے نمنٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بعدازاں سن GBکے ٹیکنکل پروگرام کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادر شاہ نے سیٹرنگ کمیٹی کو پروجیکٹ کی سالانہ کارکردگی اور آلائحہ عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button