گلگت بلتستان

ہنزہ۔ ماہ صیام میں گندم وآٹے کا بحران

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ماہ صیام کے آمد کے ساتھ ہی ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں گندم وآٹے کا بحران پیدا ہوا ہیں۔ سحری اور افطار کے لئے خصوصاً ملازمین، طلبا اور دیگر عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سول سپلائی ہنزہ نگر کے گودام خالی ہونے کی وجہ سے افطاری اور سحری کے لئے روزہ داروں نے آٹا ڈیلز اور تندروں پر قطاریں لگا دیے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور محکمہ خوراک کے حکام سے پرزور مطالبہ کیاگیا ہے کہ ہنزہ نگر میں گندم کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے گندم کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس مقدس ماہ میں سحری اور افطاری کے لئے درپدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button