گلگت بلتستان

اسکردوکے قریب کالج بس حادثے کا شکار

سکردو(رضا قصیر) الزاہرہ کالج کی بس کمنگو ژھے تھنگ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی بس میں الزاہرہ کالج کی طالبات کے علاوہ کالج سٹاف اور پرنسپل بھی سوار تھے پولیس زرائع کے مطابق بس کمنگو ژھے تھنگ کے مقام پر موڈ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ریسیکو ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک طالبہ اور ایک بچے کو نکال لیا جنہیں ابتدائی طبعی امداد کے لیے طولتی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے زرائع کے مطابق بس میں چار طالبات اور پرنسپل سمیت کل 10افراد سوار تھے بس میں سوار طالبات کا تعلق کھرمنگ کے علاقے کمنگو سے بتایا جاتا ہے اور یہ طالبات عید کی چھٹیاں گزارنے اپنے گھر جارہی تھی ریسیکو زرائع کے مطابق اب تک 6افراد لاپتہ ہیں جن میں 3طالبات بھی شامل ہیں اورکالج کے پرنسپل شیخ عیسیٰ بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ریسیکو اہل کار ان کی تلا ش کے لیے کام کر رہے ہیں ،واقعہ جمعہ کی شام کو اُس وقت پیش آیا جب طالبا ت اور سٹاف سے بھری بس کمنگو ژھے تھنگ کے مقام پر موڈ کاٹ رہی تھی ڈائیور بس پر قابو نہ رکھ پایا اور بس گہری کھائی میں جا گری ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button