Uncategorized

وزیر اعظم کے متوقع دورہ گلگت کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دےدی گئی

گلگت  آئی جی ظفراقبال اعوان کو وزیراعظم کے  پردورے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہےگلگت (پ۔ ر ) سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پولیس ظفر اقبال اعوان کی زیر صدارت پولیس افسران کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے متوقع دورہ گلگت کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات زیر بحث لائے گئے۔ میٹینگ میں متعلقہ پولیس افسران نے آئی جی پی کو وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر ترتیب دیئے جانے والے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔

آئی جی پی ظفراقبال اعوان نے وزیر اعظم کے متوقع دورے کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جایئں۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ، ڈی آئی جی گلگت رینج سمیت دیگر افسران نے شرکت کی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button