گلگت بلتستان

شگر: یونین کونسل تسر میں آٹےکا بحران

شگر(نمائندہ خصوصی) محکمہ سول سپلائی حکام اور آٹا ڈیلریونین کونسل تسر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں۔ تسر میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے کوٹے کا ٓٹا نہ پہنچنے کی وجہ آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیاہے۔

مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پنتالیس دنوں سے یونین کونسل تسر میں کوٹے کا آٹا نہیں پہنچا ہے۔جس کی وجہ سے آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ رمضان المبار ک میں لوگوں کو چاول کےسے افطاری اور سحری کرنا پڑرہاہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ محکمہ سول سپلائی کے ڈیلر یونین کونسل تسر کیساتھ ہمیشہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے۔انہوں نے محکمہ سول سپلائی حکام اور ڈیلر کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تسر کی عوام کیساتھ ظلم اور سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں ورنہ عوام کا صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا تو روکنا مشکل ہوجائے گا۔

لوگوں نے شگر اور سکردوانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونین کونسل تسر میں آٹے بحران کو حل کرنے کیلئے آٹا مافیا کی جانب سے بلیک مارکیٹنگ کو روکے اورفوری طورپر آٹے کی ترسیل کو یقینی بنائیں اور تقسیم کی نظام کو شفاف بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button