گلمت: شدید بارش سے کمرس-آدبیررابطہ سڑک تباہ
گوجال( سٹاف رپورٹر) گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارش کے باعث ہنزہ نگر کے تحصیل گوجال کے ہیڈ کوارٹر گلمت میں کمرس-آدبیر رابط سٹرک مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ 100 گھرانوں کے لئے رابط سٹرک تباہ ہونے سے کمرس اور آدیبر محلہ کے مکینوں کو ذرائع آمد ورفت کے مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا رہا ہے۔
رابط سٹرک جگہ جگہ مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے۔ رات سے جاری بارش نے کمرس لنک روڈ جابون موڑ کے مقام پر حفاظتی دیوار مکمل چور پر منہدم کر دیا۔ لنک روڈ بلاک ہونے سے کمرس اور آدبیر محلہ کے لئے ٹریفک بند ہے۔
واضع رہے کہ 2010کے سیلاب سے متاثرہ کمرس لنک روڑ کو محکمہ ورکس ہنزہ نگر نے مرمت نہیں کیا تھا۔ 5سال سے روڈ کی خستہ حالی اور محلہ کمرس و آدبیر کے 100گھرانوں کے مشکلات کو دیکھ کر 4ماہ پہلے مقامی اسکاوٹس اور والینٹیرز نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کو مرمت کیا تھا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکہ پی ڈبلیو ڈی ہنزہ نگر اور ٹھیکیدار کی آپس میں ملی بھگت سے اب تک کرورڑوں روپے اس کے نام پر ہڑپ کر چکے ہیں۔علاقے کے مکینوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سید طاہر حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشکلات کے ازالہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور متعلقہ محکے کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔