بہت جلد مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بن جائے گا، گورنر گلگت بلتستان کا بھارتی بیان پر ردِ عمل
گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی موقف کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا شہ رگ ہے کیونکہ گلگت بلتستان کو یہاں کے عوام نے ڈوگروں سے آزاد کرکے خود مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے ۔ ہندوستان ایسے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی بیانات دے کر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ گورنر گلگت گلستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باسی اپنے وطن عزیز پاکستان سے بے انتہا محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ ہندوستان حکومت گلگت بلتستان سے متعلق بیان بازی کرنے کے بجائے کشمیریوں پرمظالم اور زیادتی بند کرے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہندوستان کے کشمیریوں پر مظالم سے پوری دنیا آگاہ ہوچکی ہے اس لئے ہندوستان سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو غلط رنگ دے کر مسلمانوں پر بھارتی مظالم سے پوری دنیا کا توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔ مودی حکومت جان لیں کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام پاکستان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور کشمیر کی آذادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےگورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ مقبوضہ کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر کی آزادی کے لئے پورے دنیا میں جو آواز اٹھائی ہے خصوصاً امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالےسے پوری دنیا کو آگاہ کرنے کے بعد اکثر ممالک ہندوستان پر دباؤ ڈال رہیے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو بنیادی حقوق دیں اور ان پر ہونے والے مظالم ختم کرے۔ انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان