Uncategorized

گلگت: کرنل حسن مارکیٹ کے قریب تندور میں آتشزدگی

for finl
گلگت (پ۔ر) کرنل حسن مارکیٹ گلگت سے ملحقہ تندور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب دوسری دکانوں اور عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔

ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شدید کوشش کے بعدآگ کو دوسری دکانوں اورعمارتوں میں لگنے سے روک دیا۔

اس دوران ریسکیو 1122کی دو فائر گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تندور سے 4عدد گیس سلنڈر بھی باہر نکالے جو آگ کی وجہ سے پھٹ سکتے تھے اور بڑے نقصان کا سبب بن سکتے تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button