الخدمت فاونڈیشن نے سود سے پاک قرضہ اسکیم جاری کر دیا
گلگت( پریس ریلیز) نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر وگلگت بلتستان اور سابق نگران وزیر قانون مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلمان اس مقدس مہینے میں اتحاد کا مظاہرہ کر کے ملک میں اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنا کردار ادا کرہں۔ یہ ملک مسلمانوں نے کلمہ کے نام پر حاصل کیا تھا ۔ مگر بد قسمتی سے اسلامی معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اسلامی معاشرہ زوال کی جانب جارہا ہے۔ اگر مسلمان اسلامی معاشرے کی تشکیل میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہیں کرینگے تو دیگر اقوام ہمارے اوپر حکومت کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے پروگرام مواخات کے تحت چیکس تقسیم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ نے ہجرت کے موقع پر مہاجرین اور انصار میں مواخات قائم کرکے ایک تاریخ رقم کیا تھا۔ آج مسلمان آنحضرتؐ کے شعار کو اپنے زندگی کا حصہ بنا کر اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنا رول ادا کرے ۔ ماہ صیام کے اس مقدس موقع پر ایک دوسرے کے لئے قربانی دے کر دینا اور آخرت میں ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔ مگر آج بربادی اور رسوائی ہماری مقدر بن چکی ہیں۔ اجتماعی مفادات کو بھلا کر انفردای مفادات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ اب بھی وقت ہےکہ مسلمان آپس کے اختلافات کو بھلا کر مسلمانوں کی اجتماعی مفادات کے لئے سوچے اور مواخات کے نظام کے تحت اسلامی معاشرے کی تعمیر
وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان میں عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔ الخدمت نے لوگوں کو آپس میں جوڑا ہے ۔الخدمت نے چھوٹے دکانداروں کو سود سے پاک قرضہ دے کر اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی ہے او ر
رمضان مبارک میں ایک نیک عمل کیا ہے۔ انشااللہ دکاندار بھی پاک وصاف کاروبار کر کے برکت اور کامیابی حاصل کرینگے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹیری الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نظام الدین نے کہا کہ الخدمت گزشتہ 5سال سے گلگت بلتستان میں بیروزگاری کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ سودسے پاک قرضہ دینے اور لینے والے دونوں خوش قسمت ہیں۔ اور عوام اس پر وگرام کو کامیاب کرنے کے لئے الخدمت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اس پروگرام کو مزید کامیاب کرے تاکہ مذید امدادی رقم مل سکیں۔
تقریب سے پروگرام مینجر محمد طاہر رانا نے کہا کہ اس پروگرام کے لئے آزمائشی طور پر 10لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ دکاندار اگر وقت پر اپنا قسط ادا کرے تاکہ دیگر دکانداروں کو بھی بروقت مدد کی جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ سود سے پاک قرضے کے لئے الخدمت کے پاس 300کے قریب درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔ پہلے فیز میں 40مستحق دکانداروں کو چیک ادا کر دیا ہیں۔ دوسر ے فیز میں بھی 40دکانداروں کو بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور سابق نگران وزیر قانون مشتاق احمد ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹیری الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نظام الدین، جماعت اسلامی کے رہنما شیر علی اور دیگر نے کانداروں میں چیکس تقسیم کئیں۔