گلگت بلتستان

اسسٹنٹ کمشنر استور کا زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیاء کے خلاف کریک ڈاون

ac astor with tehsildar astore picاستور(بیور رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر سلطان خان اورسٹی مجسٹریٹ تحصیلدار حسین شاہ کا پولیس کے ہمراہ استور ہیڈ کوارٹر عیدگا ہ بازار میں زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیاء کے خلاف کریک ڈاون ۔ مضر صحت ایشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد۔

اس حوالےسے اسسٹنٹ کمشنر سلطان خان اور تحصیلدار حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں تمام اشیاء خورد و نوش ،ٖفروٹ،سبزیاں وغیرہ معیارکے مطابق دستیاب کرانے کے لئے ہر ہفتہ بازار میں چھاپہ لگا رہے ہیں تاکہ عوام کو مضر صحت ایشیاء سے بچایا جا سکے۔

اس موقعے پر انہوں نے تمام دوکانداروں کو سختی سے نوٹسز جاری کئے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل کرتے ہوئے معیاری ایشیاء کی خریدو فروخت یقینی بنائی جائے اور اگر کسی نے اس پر عمل نہیں کیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جایئگی۔

اس موقعے پر دوکانداروں اور عوام نے بھی ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا کیونکہ اس طرح کے چھاپوں سے ضلع میں غیر معیاری اشیا ء کے فروخت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور ضلعی انتطامیہ ہفتے میں دو بار بازار میں کریک ڈاون کرے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف مل سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button