سیاستگلگت بلتستان

حالیہ دنوں پیش آنے والا واقعہ کشروٹ کا اندرونی معاملہ ہے، کسی کو سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں ہے۔صوبائی صدر ایم ایس ایف رضوان راٹھور

گلگت (پ-ر) ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر رضوان راٹھور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشروٹ میں حالیہ دنوں پیش آنے والا واقعہ کشروٹ کا اندرونی معاملہ ہے اس پر کسی کو سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بعض عناصر کشروٹ کے اندرونی معاملات کو میڈیا میں لاکر پست ذہنیت کا ثبوت دے رہے ہیں۔ کشروٹ کے اندرونی معاملات پر کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بعض شکست خوردہ عناصر کشروٹ واقعہ کی آڑ میں کشروٹ کے عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ یہی عناصر ماضی میں بھی کشروٹ کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہم ان سازشی عناص کو بتادینا چاہتے ہیں کہ کشروٹ ایک گلدستےکے مانند ہے اور آپس میں خونی رشتہ داریاں ہے۔ دو لڑکوں کی لڑائی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button