Uncategorized

اشکومن: عوامی ایکشن کمیٹی نے 8 جون کو محکمہ سول سپلائی کے خلاف احتجاجی جلسے کی کال دے دی

چٹورکھنڈ (کریم رانجھا) ؔعوامی ایکشن کمیٹی اشکومن نے 8جون کو محکمہ سول سپلائی کے خلاف احتجاجی جلسے کی کال دے دی۔ جون کے لیےکوٹے کی مد میں دی جانے والی ہزاروں بوری گندم محکمے نے ہڑپ کرلی ہے، جون کے قرارداد پر تاحال پیش رفت نہیں ہوئی، لہٰذا عوام اپنے حق کے حصول کے لئے احتجاجی جلسے میں شریک ہوں۔

عوامی ایکشن کمیٹی اور نمبرداران تحصیل اشکومن نے آج(اتوار)محکمہ سول سپلائی کی جانب سے گندم کی عدم فراہمی پر پیدا ہونے والے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ سول سپلائی نے گندم کوٹے کے حوالے سے اشکومن کے ساتھ شدید ناانصافی کی ہے ۔جون کے کوٹے کی مد میں اشکومن کی ہزاروں بوری گندم ہڑپ کر لی گئی ہے اور جولائی کا کوٹہ سپلائی کیا جارہا ہے۔ نمبرداران علاقہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے 65ممبران کے دستخط شدہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے اس سلسلے میں 2جون کو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول سپلائی کے ذمہ داران کو ایک قرارداد پیش کی تھی جس میں علاقے میں گندم کے بحران کے حوالے سے مسائل کاذکر کیا گیا تھا لیکن تا حال کوئی پیشرفت نہ ہوسکا جس پر کمیٹی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ ڈیڈلائن میں دو دن کی توسیع کے بعد مورخہ 8جون کو احتجاجی جلسے کی کال دے دی ہے۔اس سلسلے میں رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ہر گاوں میں احتجاج کے حوالے سے عوام سے رابطہ کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button