ماحول

دلکش سیاحتی مقام راما (استور) میں صفائی مہم

rama caleneas day pic

استور ( عبدالوہاب ربانی ناصر) ضلع استور کے خوبصورت سیا حتی مقام راما میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایک روزہ صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور کے علاوہ دیگر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ،اور استور کا سیاسی و سماجی رہنماوں کے علاوہ انٹر کالج استور کے اساتذہ اور طلبہ اور ولینٹرز نے شرکت کی۔جہا ں پر گزشتہ روز ہونے والا فیسٹول سے پیدا ہونے والی آلودگی کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ راما گلگت بلتستان کا خوبصورت سیا حتی مقام ہے یہاں ہر آنے والا ملکی اور غیر ملکی سیاح یہ پیغام لیکرجاتا ہے کہ استور راما قدرتی حسن سے مالا مال ہے ۔اگر اس کو ہم آلودہ بنا کر رکھینگے توہر آنے والا سیاح یہی پیغام لیکر جائے گا اس لئے ہر ایک استوری کا فرض بناتا ہے کہ راما کا حسن کو برقرار رکھنے کے لئے اس طرح کے صفائی مہم کروائے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہر وقت تعاون کرینگے ۔صفائی کے مہم کے بعدڈپٹی کمشنر استور نے تمام شرکت کرنے والے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سمیت معززین کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button