ثقافت

رنگا رنگ خنجراب پامیر فیسٹیول اختتام پزیر، چینی اور پاکستانی فنکاروں کی زبردست پرفارمنس

گلگت( فرمان کریم) وزیر جنگلات محمد وکیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہمسائیہ ملک چین کی دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے ۔ پامیر کلچر فیسٹول کے انعقاد سے دونوں ممالک کی دوستی مذید مضبوط ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوسست گوجال میں پامیر فیسٹول کے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹول کے انعقاد سے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے ثقافت اور تہذیب وتمدن کے بارے میں سیکھنے کا موقعے ملیں گے۔پاکستان کے فن کاروں کو بھی ہمسائیہ ملک چین میں جاکر اپنے فن کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ہمسائیہ ملک چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے دونوں ممالک کی دوستی ایک مشال ہے۔ چین سے ٓئے مہمانوں کی آمد سے دونوں ممالک کی تجارت اور کلچر کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ محکمہ جنگلات پاک چین سرحد پر درخت لگائے گی ۔ تاکہ خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان نے کہا کہ اکنامک کوریڈور سے دونوں ممالک کی دوستی کو مذید فروغ ملے گا۔ اکنامک کوریڈور کے خلاف سازش ہو نے کا خدشہ ہے۔ انشا اللہ گلگت بلتستان کے عوام حکومت کے ساتھ مل کر اس سازش کوناکام بنا دیں گے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ ہمارے اوپر دہشت گردی کو مسلط کیا گیا تھا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی انتھک محنت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے گراں قدر خد مات سر انجام دی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام امن چاہتے ہیں۔تاکہ خطے میں ترقی ہواور انشااللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں امن کے لئے اقدامات کر یگی۔ گلگت بلتستان کے عوام نے اس خطے کی تعمیر وترقی کے لئے پاکستان مسلم (ن) کو بھاری میڈیٹ دے کراسمبلی میں بھیجا ہے۔ اب ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عوام خدمات کو اپنا شعار بنائے۔ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرے۔

گوجال کے سیاحتی اور پاک چین سرحد ی مقام خنجراب اور سوسست میں منقعدہ دو روز پامیر فیسٹول اختتام پذیر ہوا ۔ اختتامی تقریب کے مہماں خصوصی وزیر جنگلات گلگت بلتستان محمد وکیل تھے۔ اس فیسٹول میں ہمسائیہ ملک چین کے 30رکنی وفود نے بھی شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر کا شغر محمد امین بکلی نے خصوصی شرکت کی ۔ فیسٹول میں چین کے فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔ جبکہ مقامی سطح پر تیار ہونے والی اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ پامیر فیسٹول میں ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان ۔ وزیر ثقافت ثوبیہ مقدم، وزیر بلدیات فرمان علی اور آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان سمت دونوں ممالک کے اعلیٰ افسیراں نے شرکت کی ۔ فیسٹول میں مقامی فن کاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button