گلگت بلتستان

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے لئے ضلعی سطح پر موسمی حالات کی پیشگوئی کا آغاز کردیا

گلگت (پ ر) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کیلئے ضلعی سطح پر موسمی حالات کی پیشگوئی کا آغاز کردیا ہے ڈاکٹر غلام رسول ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ضلع کیلئے اگلے تین دن کی پیشگوئی روزانہ کی بنیاد پر مقامی اخبارات کو مہیار کی جائے گی جس سے علاقے میں سیاحت کو فروخت ملے گا اور لوگ کھیتی باڑی کیلئے بہتر منصوبہ بندی کرسکیں گے ڈی جی میٹ نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے اس خطے میں موسمی مشاہدہ گاہوں کی تعداد بڑھانے کا کہا ہے جس میں صوبائی حکومت کے ادارے محکمہ موسمیات سے تعاون کریں گے یہ نظام علاقے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی آفات کی پیشگوئی کیلئے بہت مدد گار ثابت ہوگا پروازوں کی آمد و رفت کیلئے موسمی حالات کی تفصیل گلگت اور سکردو ایئرپورٹس کو بروقت مہیا کی جائے گی انہوں نے کہاکہ گلیشائی جھیلوں کے ٹوٹنے سے رونما ہونے والے سیلابوں کی پیشگوئی کیلئے پاکستان کے پہلے وارننگ سنٹر نے بگروٹ وادی میں کام شروع کردیا ہے جس کے بروقت الرٹ سسٹم نے کے باوجود انسانی جانیں محفوظ رہیں اس کی کارکردگی اور پیشگی اطلاع کے نظام کو مقامی لوگوں نے بہت سراہا ہے ایسے نظام کو دوسرے علاقوں تک بھی پھیلا دیا جائے گا۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button