خبریں

ضلعی انتظامیہ نگر نے شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کے دھونےپر دفعہ 144نفاذ کر دیا گیا

نگر (پ۔ر) ضلعی انتظامیہ نگر نے شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کے دھونے پر دفعہ 144نفاذ کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع نگر نوید احمد نے قراقرم ہائی وے پر گاڑیوں کے دھونے کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کے کے ایچ پر گاڑیاں دھونے پر دفعہ 144کا نفاذ کر دیا اس پابندی کا اطلاق آئندہ دو ماہ کیلئے ہوگا جس میں کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ شخص کے خلاف تعزیرات پاکستان زیر دفعہ 188کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ جاری کردہ حکم نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مجسٹریٹس اور SHOsکو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مانیٹرنگ کو سخت کریں اور خلاف ورزی کرنے والے اشخاص کے خلاف سخت سے سخت کاروائیں کریں تاکہ شاہراہ قراقرم میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور حادثات کے باعث بننے والے عناصرکی حوصلہ شکنی ہو ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے ضلع نگر میں کے کے ایچ سے متصل ڈرین سے گاڑیاں دھونے کے رجحان میں کافی حد تک بڑھتا جارہا تھاجس سے نہ صرف روڈ خراب ہورہاتھا بلکہ روڈ حادثات بھی بڑھ گئے تھے۔ اس خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلع نگر میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرنوید احمد نے آ ج دفعہ 144نافذ کردیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر پیش آنے والے حادثات سے بچا جاسکے اور ممکنہ خطرے کا سدباب کیا جاسکے۔

عوامی ،سیاسی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ نگر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے کہ انتظامیہ نے بروقت اقدام سے کسی بھی بڑے انسانی حادثے کا سدباب ممکن ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button