گلگت بلتستان

سکردو ، ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج، بینکوں کا بائکاٹ

سکردو (رضاقصیر ) ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاز کے کے خلاف انجمن تاجران نے بنکوں کا بائیکاٹ کیا اور کسی تاجر نے بنک میں رقم جمع نہیں کرائی اور ٹیکسوں کے نفاز کے خلاف شدید احتجاج کیا تاجر تنظیموں کے سربراہان نے گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کو غیر قانونی غیر آئینی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور ٹیکسوں کے فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر اور دیگر تاجروں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ وہ گلگت بلتستان میں کس آئین اور قانون کے تحت ٹیکس لگا رہی ہے جب تک ہمارے علاقے کی آئینی حیثیت کا تعین نہیں ہو تا کوئی قوت ٹیکس نافذ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے ذریعے حکومت آئین اور قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے حکومت کے خلاف ٹیکسوں کے نفاذ پر آئین کی توہین کا مقدمہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف سکردو اور گانچھے میں 9ستمبر کو سٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی پہیہ جام کرنے کیلئے ٹرانسپورٹروں سے بات چیت ہو رہی ہے اگر انہوں نے تعاؤن کیا تو پہیہ بھی جام رہے گا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پسماندہ او رحساس خطہ ہے لیکن یہاں کے اختیارات رفتہ رفتہ چھینے جارہے ہیں اور سازش تیار ہو گئی ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کے ذریعے بڑے پیمانے پر فسادات کرائے جائیں اس وقت عوام کو گندم نہیں مل رہی بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے سب کچھ تباہ وبرباد کردیا ہے اوپر سے حکومت ودہولڈنگ ٹیکس لگا رہی ہے جو ظلم کی انتہا ہے ہم ظلم کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور احتجاج اس وقت تک ختم نہیں کریں گے جب تک حکومت ظالمانہ فیصلے واپس نہیں لے گی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button