بہت جلد ہنزہ میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس کھولا جائیگا، تین شعبہ جات فوری کام شروع کریں گے: میر غضنفر کا سیمینار سے خطاب
ہنزہ نگر( اجلال حسین ) انشااللہ بہت جلد ہنزہ میں قراقرم یورنیورسٹی کا کیمپس کھولا جائے گا اور باقاعدہ 2سے 3ڈیپارٹمنٹ اپنا کام شروع کرئیگی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قانون ساز اسمبلی، سابق چیف ایگریکٹو گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گزشتہ دنوں محکمہ جنگلات ہنزہ نگر کے زیراہتمام منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حکومت نے ہنزہ کے لئے یورنیورسٹی کا کیمپس دیا بلکہ گلگت بلتستان میں تین مزید اضلاع دیکر عوام کی مشکلات میں کافی حد تک کمی کر لیا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بہت جلد عطاآباد ٹنل کا افتتاح کرکے پاک چین تجارت میں اضافہ ہونے کے ساتھ بالائی ہنزہ کے عوام کی مشکلات ختم ہو گی۔ میر غضنفر علی خان نے محکمہ جنگلات ہنزہ نگر کے کاشوں کو سراتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے بدولت ہنزہ نگر میں عوام شجرکاری میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ آئندہ بھی علاقے میں شجر کاری میں اضافہ اور بنجر زمینوں میں درخت لگا کر علاقے کو سرسبز بنائیں گے۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفسر امتیاز آحمد نے کہا ہنزہ نگر کے عوام اتنا محنت کش عوام ہے کہ محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں جوق در جوق عوام آگے بڑھتے ہیں۔ شجرکاری ایک مذہبی و قومی فریضہ ہے ا س سے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو تا بلکہ ماحول کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں۔محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام سیمنار میں ہنزہ نگر کے مختلف سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداس شریک ہوئے اس سمینار میں شجرکاری کے متعلق سکول سطح پر تقریری اور ڈراموں کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے اور جیتے والے طلباء کو مہمان خصوصی میر غضنفر علی خان ممبر قانون ساز اسمبلی نے انعامات تقسیم کئیں۔