چلاس، عالمی یومِ آبادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد
چلاس(اسداللہ سے)ڈسٹرکٹ پاپولیشن دیامر کے زیراہتمام ورلڈ پاپولیشن ڈے کی مناسبت سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاریمانی سیکرٹری برائے صحت گلگت بلتستان حاجی حیدر خان تھے جبکہ میر محفل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت حاجی حیدر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ ہر ممکن مدد اور تعاون کررہی ہے اس حوالے سے عوام میں بہبود آبادی کے پروگراموں کے حوالے سے شعور و آگاہی پیداکرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ایک کانفرنس کا اہتمام کرے گی جس میں علماء سمیت عمائدین کو دعوت دی جائے گی تاکہ بہبود آبادی کے پروگرام کو وسعت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک بین الاقوامی مسلہء ہے اور ترقی پزیر ممالک میں عوام میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے گھمبیر شکل اختیار کرتا جارہا ہے جس کی تدارک ضروری ہے ۔قبل ازیں میرمحفل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے کہا کہبہبود آبادی کے متعلق شعوروآگاہی پر مبنی پروگرامز کی بڑی اہمیت ہے اسطرح کے پروگرامز وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بہبودآبادی کے حوالے سے جو بھی پروگرام ہوگا ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ(ن) دیامرعبدالوحید نے کہا کہ بہبود آبادی کے پروگراموں کو دیہاتوں تک بڑھایا جائے تاکہ عام لوگوں تک اس کی افادیت پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں دودرجن سے ویلز ہیں جبکہ یہاں پر صرف دو سنٹر ہیں ایسے میں کوئی امید کرنا بیوقوفی ہے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر دیامرمیر عظیم نے کہا کہ سیمینسر کے انعقاد ک مقصد عوام کو فیملی پلاننگ کی اہمیت وافادیت اورآبادی کے بڑھنے کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے اس موقع پر انہوں نے پروجیکٹر کے زریعے 1950سے ابتک عالمی آبادی میں اضافہ اور پاکستان میں آبادی کی تیز آضافہ شرح اموات اور پیدائش میں توازن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈیموگرافر پاپولیشن ویلفیئر زاہد خان نے ملٹی میڈیا کے زریعے بہبود ٓبادی ،آبادی کے بڑھنے کے نقصانات اور عالمی سطح پر اس حوالے سے کی گئی تحقیقات پر مبنی رپورٹ کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر سوشل میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو چلاس سیدروج بہادر شاہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔سیمینار کا باقاعہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔