گلگت بلتستان

وزیر اعظم کے دورہ گلگت کے موقعے پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، عوام پریشان ہوکررہ گئے

1

گلگت( سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ گلگت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دورے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری ائیرپورٹ پر تعینات کی گئی تھی۔ ائیر پورٹ کے چاروں اطراف قنات لگا کر اس کو بند کردیا تھا۔ کلمہ چوک اور یادگار چوک کے اطراف میں گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ائیرپورٹ کو پولیس نے گھیرےمیں لے رکھا تھا۔ جبکہ مسافروں کو جامہ تلاشی کے بعد چھوڑا جا رہا تھا۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نےشہر کی فضائی نگرانی بھی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: