گلگت بلتستان

وزیر اعظم نے ہنزہ میں شاہراہِ قراقرم کے نو تعمیر شدہ حصے کا افتتاح کیا

12019825_527243067431852_7774620542098857304_nگلگت( فرمان کریم) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں فنڈز شفاف طریقے سے استعمال نہیں ہوئے ۔ گزشتہ دور کے نامکمل منصوبوںکو مکمل کیا جائے گا۔صوبے کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزراءسے ملاقات کے دوران کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ خنجراب سے گوارد تک شاہراہ کی تعمیر سے ملک میں ترقی کا نیادور شروع ہو گا۔شاہراہ قراقر کی تعمیر سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدلے گا۔ اُنہوں نے وزراء پر زرو دیا کہ وہ سیاحت اور جنگلات پر خصوصی توجہ دے۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے عطاآباد ہنزہ کے مقام پرہمسائیہ ملک چین کی تعمیراتی کمپنی کے تعاون سے 7 کلومیٹر طویل سرنگوں اور پلوں پر مشتمل 24 کلومیٹر لمبے نوتعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے پر 27ارب روپے سے زاہد لاگت آئی ہے۔ جنوری 2010 میں عطا آباد ہنزہ کے مقام پر پہاڑ کا ایک بڑا حصہ دریائے ہنزہ میں گرنے سے جھیل کی شکل اختیار کیا تھا۔ جھیل بننے سے شاہراہ قراقرم کا 27 کلومیٹرمکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی۔ ممبر نیشنل ہاوئے اتھارٹی کے پی کے و گلگت بلتستان عبداللہ جان نے وزیراعظم کو ٹنل کے بارے میں بریفنگ دی۔ افتتاحی تقریب میں ہمسایۂ ملک چین کے سفیرسن ڈی ڈانگ ، گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الراحمن اور قانون ساز اسمبلی کے وزراء نے شرکت کی۔ اس سے قبل وزیراعظم کا گلگت ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الراحمن نے استقبال کیا۔جس کے بعد وزیراعظم پاکستان بذریعہ ہیلی کاپٹر عطا آباد روانہ ہو ئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button