خبریں

ایک ہفتے سے فور جی اور ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس کا برا حال، ہنزہ میں ایس سی او کے صارفین شدید پریشانی کا شکار

ہنزہ (اجلال حسین) گزشتہ ایک ہفتے سے ہنزہ میں ایس سی اوکی انٹر نیٹ اورفور جی سروس برُی طرح متاثر ہوئی ہے، انٹر نیٹ صارفین سخت پریشان، عوامی حلقوں کا سیکٹر کمانڈر سے سسٹم ٹھیک کرنے کا مطالبہ۔

اطلاع کے مطابق ہنزہ میں ایک ہفتے سے انٹرنیٹ سروس کی حالت خراب ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔  عوامی شکایتوں کے مطابق نہ صرف DSL سروس خراب ہے بلکہ موبائل انٹرنیٹ بھی کئی دنوں سے غائب ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اس دور جدید میں انٹرنیٹ کے سہولت سے دُور رکھنے سے نہ صرف دفتری امور ٹھپ ہوتے ہیں بلکہ بزنس اور تعلیمی میدان سے تعلق رکھنے والے حلقوں کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب ماہانہ DSLاور 4Gکی سہولت حاصل کرنے کے لئے صارفین ہزاروں روپے خرچ کرتے ہوئے خصوصی پیکج لینے پر مجبور ہیں۔ اب اگر پیکج لینے کے باوجود بھی انٹرنیٹ کام نہ کرے تو صارفین کو مالی مشکلات کے ساتھ ساتھ ذہنی دباو کا بھی سامنا ہوتا ہے۔

انٹر نیٹ صارفین نے کمانڈر ایف سی این گلگت بلتستان ا ور سیکٹر کماندر ایس سی او سے پرُ زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ اور نگر میں گزشتہ کئی دنوں سے غائب انٹر نیٹ اور فور جی سروس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری بحال کرنے میں کردار ادا کرے چونکہ دور جدید میں انٹرنیٹ کے استعمال سے ہی سماجی و معاشی نظام زندگی چلتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button