گلگت بلتستان

گزشتہ سال ڈوشال تھانہ حملہ کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت چھ اہلکار نوکری سے برخاست

چلاس(ایس ایچ غوری سے)گذشتہ سال تھانہ ڈوڈشال پر حملے اور اسلحہ وغیرہ چھیننے کے بعد معطل ہونے والے ایس ایچ او سمیت چھ اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔پولیس زرائع کے مطابق گذشتہ سال رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے تھانہ ڈوڈشال پر حملہ کرکے پولیس سے اسلحہ ودیگر اشیاء لیکر فرار ہوئے تھے جس کے بعد نامعلوم شرپسندوں کے خلاف تھانہ ڈوڈشال میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے ہیں ،جبکہ تھانہ ڈوڈشال کے ایس ایچ او عبدالغنی،حوالدار صدر عالم و اہلکاران مرجان،عبدالمحیط،عثمان کو معطل کیا گیا تھا بعد ازاں ان کے خلاف گلگت میں دو مرتبہ انکوائری بھی کی گئی اور ان میں سے دو اہلکاروں کو بحال کیا گیا تھا ۔پولیس زرائع کے مطابق گذشتہ دنوں چھشی میں پولیس تھانہ پر حملہ کے بعد دوبارہ ڈوڈشال تھانہ کے معطل کئے گئے پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کر کے فارغ کردیا گیا ہے ۔عوامی حلقوں کی طرف سے پولیس کی طرف سے کی گئی انکوائری پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اس طرح کے کئی واقعات رونماء ہوئے ہیں لیکن آج تک ان کے خلاف کاروئی نہیں کی گئی ہے لیکن دیامر کے فورس کے ساتھ سوچی سمجھی سازش کے تحت سزا دیا جارہا ہے تاکہ اس طرح سے عوام میں فورسز کے حوالے سے نفرت پیدا ہو۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان،گورنر برجیس طاہر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان اہلکاروں کی بحالی کے لئے اقدامات کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button