تعلیمنوجوان

گورنمںٹ کالج علی آباد ہنزہ میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات مکمل، شعیب خان صدر منتخب

DCAAB
ہنزہ ( اجلال حسین )گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد ہنزہ میں سٹوڈنٹ کونسل کا سالانہ انتخابات کا نعقاد جس میں کالج کے 2سو سے زائد طلباء نے ووٹ کاسٹ کرکے اپنا نمائندہ چن لیا، شعب خان نے 91ووٹ لیکر سٹوڈنٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے جبکہ دانش نے 78اور عدنان الرحمن نے 64ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔طلباء سے مخاطب ہوتے پرنسپل ڈگری کالج علی آباد عبدالروف نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسل کا مقصد کالج انتظامیہ اور طلبا کے مابین اچھی تعلقات پید ا کروانا ہے نہ کہ کوئی سیاسی پارٹی بنانا ہے۔ پرنسپل نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ گورنیمٹ ڈگری کالج کے ساتھ عوام کا اتہائی تعاون ہے وہ اس لئے کہ دیگر علاقوں میں غیر سرکاری کالج اور سکولوں کی طرف عوام کا متوجہ ہے جبکہ ہنزہ میں گورنمیٹ ڈگری کالج میں قابل پروفیسرز اور اچھی تعلیمی معیار کو دیکھتے ہوئے والدین اپنے بچوں کو گورنمنٹ کالج میں داخلہ دینے میں ترجیح دیتے ہیں۔ اس موقع پر نو منتخب سٹوڈنٹ کونسل کے صد ر نے کہا کہ ہم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج علی آباد کے پرنسپل اورکالج کے لیکچرز کے انتہائی شکر گزار ہے کہ طلباء کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بیٹھے کر نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں اور اس بات کا بھی یقین دلاتے کہ جس طرح پروفیسرز صاحبان ہمارے پڑھائی لکھائی میں بھر پو ر محنت کرتے ہے اسی طرح ہم بھی محنت کرتے ہوئے کا لج کا نام روشن کرینگے ۔اس موقع پر سٹوڈنٹ کونسل کے نو منتخب عہداران کو پرنسپل ڈگری کالج اور لیکچرز نے ان کو شازپہنایا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button