Uncategorized
خوردبرد کےالزام میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان گلگت بلتستان کے سابق انچارج گرفتار
گلگت (عبدالرحمن بخاری)انکوائری مکمل ہونے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن گلگت بلتستان کے سابق انچارج لال مس خان، ساکن داریل، کو قصوروار پاتے ہوے ان کے خلاف ایف آئی آردرج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ کل انہیں ایٹنی کرپشن کے خصوصی جج کے سامنے پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ لال مس خان پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔ جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے پانچ دیگر ملازمین بھی زیر حراست ہیں جن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔