ثقافت

وادی چپورسن (گوجال) میں بین الاقوامی باباغندی میلہ کا انعقاد

5

گلگت( فرمان کریم) ضلع ہنزہ کے دور افتادہ سرحدی علاقہ چپورسن گوجال میں 4روزہ بابا غندی انٹر نیشنل فیسٹول اختتام پذیر ہوا۔ چپورسن کے کے سرحدی علاقے میں بابا غندی نامی بزرگ کی مزار کے قریب منعقدہ فیسیٹول میں مقامی افراد کے علاوہ ہمسائہ علاقے میں واقع واخان افغانستان سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین قراقرم ایریا ڈولپمنٹ امجد ایوب اور میر محفل عبدالرشید چیئرمین گوجال لوکل سپورٹ آرگنائزیشن تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ انٹرنیشنل بارڈ پر دو ملکوں کے مابین اس قسم کی سرگرمیوں سے تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ واحد بارڈ ہے جہاں واخان اور چپورسن کے لوگ بارٹر ٹریڈ کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ واخان اور ضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال کی ثقافت اور تہذیب و تمدن ایک جیسی ہے۔ اور آیندہ اس فیسٹول کو بہتر طور پر منانے کی بھر پور کوشش کر ینگے۔

اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل سپورٹ آرگنائریشن کی طرف سے اس طرح کے انٹر نیشنل فیسٹول کے انعقاد سے دونوں ممالک کے ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ اس کے لئے ایل ایس اوز کے کاوش قابل ستائش ہے۔ میر محفل نے اختتامی توریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل بارڈ پر فیسٹول کے انعقاد خوش آیندہ ہے۔ یہ دنیا کا واحد بارڈ ہے جس سے دونوں ملکوں کے تاجر مال کے بدلے مال کا قدیمی تجارت کو زندہ رکھا گیا ہے۔اور امید کرینگے کہ مستقبل میں گلگت بلتستان حکومت بابا غندی فیسٹول کو بڑے سطح پر منانے کی بھر پور کوشش کر یگی۔ اختتامی تقریب میں فری سٹائل پولو میچ، واخان کے قدیم روایتی کھیل پولو، بوز کشی اور دیگر ثقافتی کھیل کے علاوہ موسیقی اور رقص کے مظاہرے بھی پیش کئے گئے۔ خر میں مہمان خصوصی اور میر محفل نےکھلاڑیوں اور فنکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔

4

1

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button