صحت

الخدمت فاونڈیشن کے تحت گلگت میں صاف پانی کی فراہمی کے 12 منصوبے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گئے

Clean water picture

گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گلگت شہر اور مضافاتی علاقوں میں صاف پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے کلین واٹر پروگرام کے تحت پانی کے 12منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے ، رواں ماہ ان منصوبوں کا افتتاح کیا جائیگا، دریا کے کنارے موجود آبادی کے مکین دریا کا گدلا اور مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور تھے ،صاف پانی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن نے مقامی آبادیوں کے تعاون سے کمیونٹی ہینڈ پمپس کی تعمیر مکمل کر لی ہے، اس وقت الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے لوگوں کی دہلیز پر لگائے گئے صاف پانی کے منصوبوں کی تعداد 22 ہوگئی ، اس سلسلے میں کلین واٹر پروگرام کے پروگرام آفیسر عبدالکریم کا کہنا ہیکہ الخدمت بہت جلد 12منصوبوں کا افتتاح کروائیگی، افتتاحی تقاریب میں ممبران اسمبلی کو بھی خصوصی دعوت دی جائیگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button