تعلیم

الحیات پبلک سکول شگر میں یومِ غدیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

Al-Hayat Educator copy

شگر(عابد شگری)تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرے ترقی کے بارے سوچ ہی نہیں سکتے۔بہتر تعلیمی ادارے اور بہتر تربیت یافتہ اساتذہ ہی معاشرے کے بچوں کو بہتر مستقبل کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔شگر میں جس طریقے بہتر تعلیمی ادارے ہونا چاہئے تھا وہ ابھی تک نہ ہوسکا جس کا تمام تر ذمہ دار عوامی نمائندے ہیں۔الحیات ایجوکیٹر نے جس طریقے اور کم عرصے میں علاقے میں بہتر اور معیاری تعلیم کیلئے کاؤشیں کی ہے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے۔امید ہے یہ ادارہ شگر سے نکل پورے گلگت بلتستان کیلئے ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی عمران ندیم ،رہنماء ایم ڈبلیو ایم و سابق امیدوار اسمبلی فداعلی شگری،منظور احمد،شیخ یوسف علی اخوندزادہ اور ظہیر الدین بابر نے الحیات پبلک سکول میں جشن عید غدیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔جشن عید غدیر کے سلسلے میں الحیات ایجوکیٹر کے زیر اہتمام تھگموں میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کے بچوں اور علاقے کی عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی پہلے زینے کو ہی پار نہیں کرسکتا۔ آج کا دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔جب تک ہم معیار تعلیم کو بہتر نہیں بنائیں گے ہمارے بچوں کی بہتر مستقبل کا خواب ادھورا ہوگا۔تعلیمی اداروں میں دور حاضر کی جدید تکنیکی اور طریقہ تدریس کو اپنانے اور اساتذہ کو بہتر ٹریننگ کی ضرورت ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار قانون اسمبلی فداعلی شگری نے کہا کی الحیات ایجوکیٹر کے بانی و منیجنگ ڈائریکٹر ظہیر الدین بابر نے اتنے کم عمری میں جس طریقے سے اس غریب اور پسماندہ گاؤں کی بچوں کو ان کی گھر کی دہلیز پر معیار تعلیم کیلئے کاؤش کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا کہ اللہ تعالی نے شگر کو گوناگوں اور بے شمار نعمتوں اور قدرتی وسائل سے نواز ہے وہاں اس علاقے کی لوگوں میں بہتر ذہانت سے بھی نوازا ہے لیکن اس ذہانت کو بہتر پالشنگ کیلئے بہتر تعلیمی ادارے لازمی ہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سابقہ ادوار میں شگر میں تعلیم اور تعلیمی ادارے قائم کرنے میں ناکام رہا۔جس کا عوامی نمائندے براہ راست ذمہ دار ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرائیویٹ سکیٹر تعلیمی ادارے خصوصا الحیات ایجوکیٹر شگر میں تعلیمی انقلاب برپا کریں گے۔اور یہ ادارہ شگر سمیت پورے گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں ایک بہتریں مثال قائم ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button