تعلیمنوجوان

ضلع استور میں پولیس فورس میں 25 اسامیوں کے لئے 1580 امیدوار، بشمول 42 خواتین، آمنے سامنے

POLICE pic

استور (سبخان سہیل) استور محکمہ پولیس کی 23 اسامیوں کے لیے 1578مرد امیدورں کا جسمانی ٹیسٹ لیا گیا۔ جبکہ 2خواتین کی اسامیوں کے لیے 42خواتین امیدورں شامل ہوئی۔ پولیس کی ابتدائی فزیکل ٹیسٹ کے لیے 7منٹ میں 1.6کلومیٹر کا فاصلے کی دورڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔اس موقعے پر ڈی آئی جی گلگت ریجن نفیس گوہر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر استور ڈویژن میں پولیس کی خالی اسامیوں کے لیے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ استور میں 23میل اور 2فیمل اسامیوں کے لیے امیدورں سے جسمانی ٹیسٹ لیا جاراہا ہے۔ امیدورں کو بولن لے مقام سے مشرف چوک تک 7منٹ کے وقت پر 1.6کلو میٹر فاصلہ طے کرنا ابتدئی عمل کا حصہ ہے۔ پولیس کی خالی اسامیوں میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہم نے انتہائی سختی کیا ہے میر ے ساتھ ایس پی طفیل آحمد، ایس پی فرمان کے ساتھ کمیٹی ہے جس کی سربراہی میں خود کررہا ہوں۔ میرٹ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا کسی بھی امیدور کو کس بھی حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ ہم سے رابط کریں۔ ہم کسی بھی امیدورکے حق میں کسی سفارشی بنیاد پر یا کسی اور عملے کے تحت کبھی ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔ ہمارا مقصد ہے ۔ کی تمام میل فیمل اسامیوں پر میرٹ کو سامنے رکھتے ہوئے بھرتی کریں۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button