گلگت بلتستان

اسسٹنٹ کمشنر نے علی آباد ہنزہ میں دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپہ مارکر مالکان کو جرمانہ کردیا

AC Hunza

ہنزہ (اکرام نجمی) اسسٹنٹ کمشنر علی آباد ہنزہ سمیع اللہ فاروق نے ہنزہ کے مختلف ہوٹلوں اور دکانوں پر چھاپہ کرکے کئی ہوٹلز اور اشیائے خوردنوش کے دکانوں کے مالکان کو جرمانہ اور ایک جنرل سٹور کو سیل کردیا ۔

چھاپے کے دوران کئی دکانوں سے زائدالعمیاد اشیاء اور کولڈ ڈرنکس برآمد ہوئے ہنزہ کے سیاحتی مرکز کریم آباد کے تین ہوٹلز کو کچن میں گندگی اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ہونے کے بنیاد پر بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک مہینے کے اندر اند ر ہوٹل کچن کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیا ر کرنے کی ہدایت کی ہے اور احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ان ہوٹلوں کو مکمل سیل کرنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے ۔

اس موقعے پر میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروق کا کہنا تھا کہ زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مستقبل میں بھی موثر کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ہنزہ ایک ٹورسٹ پوائنٹ ہے اور یہاں کے ہوٹل مالکان کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے کچن کو حفظان صحت کے عین مطابق تیا ر کرے ایسا نہ کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور باز نہ آنے والے ہوٹلز کو سیل کردیا جائیگا۔

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خریداری کے دوران چیزوں کی کوالٹی اور زائد المعیاد اشیاء پر نظر رکھیں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور ایسے ہوٹل مالکان جو صفائی کا خیال نہیں رکھتے انکی نشاندہی کرے تاکہ انتظامیہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی کرسکیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button