متفرق

ایف سی گراونڈ کمیلہ کوہستان میں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان میں بھی ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں کی طرح بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔اتوار کے روز ایف سی گراونڈ کمیلہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں کوہستان بھر سے چھوٹے بڑوں نے بھرپور شرکت کرکے ملی جذبے کا ثبوت دیا۔ اس موقع پر ایف سی اور پولیس نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایف سی کے جوانوں نے قومی پرچم کی محبت پر نمائشی خاکہ پیش کیا جس میں دکھایا گیا کہ ایک بہادر سپاسی جان پر کھیل کر ملک کی حفاظت کرتاہے ۔ اس موقع پر سول جوانوں اور پولیس نے ڈھول کی تھاپ پرمقامی رقص پیش کیاتالیوں کی آوازوں سے فضاء گونجتی رہی ۔

local dance

آزادی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہستان مشتاق احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی پی او کوہستان عبدالعزیز آفریدی اور کمانڈنڈنگ آفسر ایف سی سلیم شاہ نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ ضلعی انتظامیہ او ر فورس کے سربراہوں نے اپنی اپنی تقاریر میں ملی جذبے پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے قیام میں قربانی دینے والے اسلاف کی یاد تازہ کی ۔ مہمان خصوصی نے شرکاء کو بتایا کہ اب ہم مضبوط قوم بن چکے ہیں ہمارے بیچ دراڑیں ڈالنے والے اپنی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے اقبال اور قائداعظم کے پاکستان کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔ آزادی تقریب میں صحافیوں، علماء ، تاجر برادری اور عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ کامیاب تقریب کے انعقاد پر لوگوں نے منتظمین کو مبارکباد پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button