گلگت بلتستان

بہت جلد انتخابات کروا کے اختیارات مقامی سطح پر منتقل کر دیں گے، ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان

گلگت(پ۔ر) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون سا ز اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ بہت جلد بلدیاتی انتخابا ت کرواکر اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرینگے۔سابقہ دور11949262_518906488272928_8942388616335309928_n حکومت میں بلدیاتی اداروں کے لیے کروڑوں کے فنڈز آئے مگر بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے وہ فنڈز کہاں گئے کچھ پتہ نہیں چلا۔اگر ہم نے عوامی مسائل کوحل نہیں کیا تو ہمارا حال پیپلزپارٹی سے بھی بدتر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان پالیسی انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مقامی ہوٹل میں کیا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ اس وقت بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے سارا بوجھ صوبائی حکومت پر ہے اور عوام کوبے شمار مسائل کا سامنا ہے اس لئے بہت جلد بلدیاتی بل میں موجود خامیوں کو دور کر کے اسمبلی سے پاس کروائیں گے اور حالیہ جنرل الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن بھی صاف و شفاف طریقے سے کرائیں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں عوام کو ریلیف نہیں ملا جو ترقیاتی سکیمیں سابق حکومت نے دی تھی ان پر کام ابھی تک ادھورا ہے سابقہ حکومت نے عوامی رائے کو شامل کئے بغیر سکیمیں دی جس کی وجہ سے وہ سکیمیں ناکام ہوگئی ۔ ہم عوامی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیمیں دے رہے ہیں تاکہ سکیمیں کامیاب ہوں اور ان سے عوام کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فرقہ واریت ناسور کی طرح ہے ہم سب نے مل کر اس کو ختم کرنا ہے اور امن وامان کے ماحول کو برقرار رکھنا ہے اور گلگت بلتستان کو ماڈل صوبہ بنانا ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم اسمبلی میں بل لاکر پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی لگائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرکے قدرتی حسن کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ علاقے کو ترقی یافتہ بنائیں اسلئے ہم بڑے منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور بہت جلد عوام کو ثمرات ملنا شروع ہوں گے۔انہوں نے گلگت بلتستان پالیسی انسٹیٹیوٹ کو بلدیاتی فنانس کمیشن کی تشکیل کے لئے رائے عامہ کو ہموار کرنے پر سراہااور ہر ممکن امداد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تربیتی ورکشاپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے، میڈیا،NGOsاور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button