کالمز
کیا ہے میری پہچان؟


موجود ہ گلگت بلتستان اور سابق آزاد ریاست بلور کی سر زمین سے آج ایک بیٹی ۱پنی متنازعہ دھرتی کے عوام سے مخاطب ہے۔اس خطے کو آج بھی شمالی علاقہ جات یا کچھ نام نہاد دانشورشمالی پاکستان کے نام سے جانتے ہیں۔یہ خطہ تاریخ میں بلور (Bolor) کے نام سے ایک آزاد اور خودمختار ریاست رہ چکا ہے ۔ لفظ بلور کو بگاڑ کر اب کچھ لوگ بلورستان یا بلاورستان بھی کہتے ہے۔ابتدائی تعلیم سے ہی ہمیں پاکستان کی تاریخ پڑھائی جاتی ہے جس کی وجہ سے نوجوان گلگت بلتستان کی تاریخ سے نا آشنا ہیں۔ اس خطے پر 68 سالو ں سے قابض ریاست پاکستان کے تعلیمی نصاب میں کہی بھی موجود ہ گلگت بلتستان کی حقیقی جغرافیائی اہمیت ،یہاں پر موجود ہر قسم کے قدرتی وسائل اور تاریخ کا ذکر نظر نہیں آتا۔