تعلیم

نگر، سید آباد ویلفیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نئے کابینہ نے ذمہ داری سنبھال لی، عید علی صدر منتخب

Picsss

نگر(نیوز رپورٹر)عید علی سید آباد ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ سید آباد ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سالانہ اجلاس میں عمائدین علاقہ و ممبران نے متفقہ طور پر عید علی کو آئیندہ دو سالوں کے لئے آرگنائزیشن کا صدر مقرر کر دئیے۔کابینہ و عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ سید آباد (پھکر) میں تعلیمی، صحت، سوشل، ڈویلپمنٹ اور دیگر جتنے بھی ایشوز ہیں ان سب کو عمائدین علاقہ اور نوجوانوں کے ساتھ مل کر حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ پھکر کے سرکاری سکولوں کے جو بھی مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں حل کرنے کی کوشش کریں گے اور پھکر سکولوں کے نام پر باہر ڈیوٹی اور تنخوہیں کھانے والوں کو پھکر لائیں گے اور اگر وہ نہیں آگئے تو ان پوسٹوں کو خالی کرا کے علاقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھرتی کرانے کی کوئی بھی کسر نہیں چھوڈیں گے۔پھکر میں صحت کے مسائل بھی بہت سنگین ہیں محکمہ صحت کو مجبور کریں گے کہ وہ ہمارے صحت کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ موصلات بھی پھکر کے لئے بہت بڑی مسلۂ ہیں ان کو بھی کابینہ اور عمائدین کے ساتھ مل کر اقتدار کے اعلیٰ ایونوں تک جائیں گے اور مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے ان پر اعتماد کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے کابینہ کا اعلان کیا جن میں جنرل سکریڑی غلام عباس برزوا، عاشق حسین، رہبر حسن، فدا حسین،و دیگر شامل ہیں۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button