کھیل
ہنزہ نگر کے سکولوں میں کھیلوں کا ہفتہ اختتام پذیر
ہنزہ نگر ( اجلال حسین) محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے زیر اہتمام ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے سطح پر ہونی والی سپورٹس ویک کا اختتامی تقریب گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول کریم آبادمیں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی دائریکٹرز محمد حسن اسماعیل تھے ، تقریب میں ضلع بھر کے سرکاری سکولز کے پرنسپلز، ڈی ڈی اوز ، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعد اد شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ نگر نے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں جن میں فٹ بال ، کرکٹ کے علاوہ ان ڈور کھیلوں کے ساتھ نعت خوانی ، غزل اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء کو نقد انعامات کے علاوہ شیلڈ، مڈل ، جبکہ مختلف کھیلوں میں کامیاب ہونے والے ٹیموں کو ٹرافیز بھیدئیے۔
انٹر ڈسٹرکٹ سکولز سطح پر ہونیوالی کھیلوں میں والی بال کا فائنل میچ گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول کریم آباد اور گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول غلمت نگر کے درمیان ہوا جس میں غلمت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نے کریم آباد گورنمنٹ ماڈل سکول کو2کے مقابلے صفر سے ہارا دیا۔ جبکہ گز لز ہائی سکول علی آباد نے کریم آباد گزلز ہائی سکول کو ہارا کر ڈسٹرکٹ کپ اپنا نام کر دیا ۔ ہائی جمپ کے مقابلوں میں ناصر آباد ہائی سکول نے ضلع بھر کے تمام شرکا کھلاڑیوں کو مات دی۔نعت ، غزل، ملی نغمے اردو و انگلش تقریری مقابلوں میں گزلز ہائی سکول اسقرداس نگرنے پوزیشنیں حاصل کر لیں۔
یاد رہے کہ محکمہ تعلیم ہنزہ نگر نے ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر سطح پر 7اکتوبر سے12اکتوبر تک سرکاری سکولز سطح پر سپورٹس ویک منانے کافیصلہ کیا گیاتھا اس سلسلے میں ضلع بھر کے سکولوں کے درمیان نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلے منعقد کئے گئے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ نگر محمد حسن اسماعیل نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے صلاحتیوں کو بڑھانے کے لئے نہ صرف نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ضروریہے بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد میں لازمی ہے۔بوائز ہائرسکنڈری سکول کریم آباد ایسے تقریبات کے انعقاد میں مہارت رکھتی ہے۔ کھیلوں کی انعقد سے سماجی برائیوں میں کمی اتی ہے اور صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ محرم کے فورا بعد ریجنل لیول پر مقابلوں کے لئے ضلع لیول کی جیتی ہوئی ٹیموں کو گلگت لے جایا جائے گا۔ میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے انھوں نے کہا صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے میڈیا بھر پور طریقے سے کھیلوں کی کوریج میں ا اپنا کردارکرے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اساتذہ اپنے ڈیوٹیوں پر پابند رہے بغیر کسی مسلے کے ڈیوٹی سے غیر حاضر نہ رہے اور محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے اساتذہ دیگر اضلاع کے لئے نمونہ بنانے۔