گلگت بلتستان

سانحہ منی میں بلتستان کے معروف عالمِ دین ڈاکٹر غلام محمد فخر الدین کی شہادت کی تصدیق ہو گئی

سکردو (رضاقصیر ) بلتستان کے ممتاز عالم دین اور ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر غلام محمد فخر الدین کی شہادت کی تصدیق ہو گئی اور انہیں منیٰ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا4422369653_4f408feb86 شیخ غلام محمد فخرالدین منیٰ سانحے کے بعد سے اب تک لاپتہ تھے ان کے بارے میں متضاد اطلاعات آتی رہیں تاہم ان کی شہادت کی تصدیق بدھ کے روز ہو گئی ان کو منیٰ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا شیخ غلام محمد فخرالدین کا شمار ان علماء کرام میں ہوتا تھا جنہوں نے اعلیٰ دینی علوم حاصل کئے اور جوانی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی شہید کو کئی زبانوں پر مکمل عبور حاصل تھا انہیں جہاں دیگر شعبوں میں نمایاں اور ممتاز مقام حاصل تھا وہی انہیں سیاسی میدان میں کافی پزیرائی حاصل تھی قانون ساز اسمبلی کے حالیہ الیکشن سے قبل مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے شیخ غلام محمد فخرالدین کو سکردو حلقہ نمبر2سے الیکشن میں حصہ لینے اور ٹکٹ کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے سیاست میں حصہ لینے سے صاف انکار کر دیا بتایا گیا ہے کہ شیخ غلام محمد فخرالدین نے اپنی پوری زندگی اسلام کی ترویج واشاعت اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے وقف کر دی ادھر شیخ غلام محمد فخر الدین شہید کے لواحقین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ غلام محمد کو ہماری اجازت کے بغیر منیٰ میں دفن کیا گیا جس پر ہمیں شدید تشویش ہے سانحے کو 20روز گزر نے تک ان کے بارے میں درست معلومات فراہم نہیں کی گئیں جو شرمناک ہے ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button