سیاست

وزیر اعلی طمطراق سے نگر آکر پیپلزپارٹی دور کے منصوبوں‌کا افتتاح کریں‌گے، اپنے دور میں کوئی منصوبہ نہیں دیا، علی محمد ملک اور دیگر کا بیان

نگر ( چیف رپورٹر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اگر نگر سے مخلص ہوتے تو تین سالوں میں کوئی ایک بھی ایسا منصوبہ نگر کو دیتے جن کا آج وہ پھول نہ سما کر افتتاح کر رہے ہیں ۔ علی محمد ملک موجودہ صدر اور قدیر شاہ سابق صدر پی پی پی تحصیل شینبر چھلت۔ پی پیپی رہنماؤں نے اپنے ایک اخباری بیان میں مذید کہا کہ جن منصوبوں کو بڑے طمطراق سے افتتاح کرنے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ضلع نگر آرہے ہیں وہ سب پی پی پی کی سابقہ حکومت کے نگر ک لئے خصوصی گرانٹ ہیں۔انہوں ن مذید کہا کہ قربان علی روڑ ہو یا دس بیڈ ہسپتال اسقرداس،اور محکمہء صحت گلگت بلتستان کی تاریخ میں بننے والا سب سے بڑا صحت کا منصوبہ تیس بستروں پر مشتمل سکندر آباد ہسپتال اور چھلت آر سی سی پل سب کے سب سابقہ دور میں وزیر خزانہ محمد علی اختر اور وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کے دور میں نگر کیعوام کو دئے گئے ہیں ۔ ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ان تمام منصوبوں پر انتہائی دلچسپی لیتے ہوئے ان کو وقت سے قبل مکمل کرانے میں اپنا رول ادا کیا۔پی پی رہنماؤں نے مذید کہا کہ اب کب مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق میں اپنے آخری نجام تک پہنچنے جارہی ہے تو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا نگر کا دورہ کرنا نگر کی عوام کو ایک دھوکے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ۔ تین سالوں تک نگر کی عوام اور نگر کی عوام کو کو در مدر کرننے والی سوبائی حکومت اپنے کرپشن کے آخری ایام میں نگر کی قوم کی دعائیں کیسے لے سکتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button