تعلیم

شگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئر کا اعزاز

zaheer copy

شگر(عابد شگری)شگر سے تعلق رکھنے والے ہونہار انجینئرظہیرعباس شگری نے ہالیٹن یونیورسٹی قاہرہ میں LWDکورس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام ایک بار پھر بلند کردیا۔تفصیلات کیمطابق شگر الچوڑی سے تعلق رکھنے والے پٹرولیم انجینئر ظہیر عباس شگری نے قاہر ہ مصر کے ہالیٹن یونیورسٹی میں ہونے والے ایڈوانس کورس LWDمیں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیاجس میں پاکستان سمیت بارہ ملکوں کے انجینئرزشامل تھے۔یہ کورس 15جون 2015سے 15ستمبر تک جارہ رہا۔کورس میں شامل انجینئرز کا تعلق انڈونیشیاء ،برطانیہ،چائنا ،فرانس،آسٹریلیا،روس و دیگر ممالک شامل تھے۔اور پاکستان کے کسی بھی انجینئر نے پہلی بار پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔شگر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے انجینئر ظہیر عباس شگری کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کیا۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button