گلگت بلتستان

گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کا قیام ضروری ہے، مشاورتی ورکشاپ کے دوران شرکا کا اظہارخیال

Secretary - LG

گلگت (نمائندہ خصوصی) یو ایس ایڈ کے تعاون سے گلگت بلتستان میں پالیسی انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے سلسلے میں ایک ورکشاب سے خطب کرتے ہوئے پبلک آکاونٹس کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئر مین کیپٹن (ر)سکندر علی اور سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی آصف اللہ خان و سابق ایڈوکیٹ جنرل اسد اللہ ایڈوکیٹ ، انسانی حقوق گلگت بلتستان کے کوارڈینیٹر اسراد الدیں اسرار نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے استحکاماور مضبوطی کے لئے سروس سٹریکچر سمیت لوکل کونسل بورڈ کا قیام انتہائی اہمیت رکھتی ہے چونکہ گراس روٹ لیول سے اختیارات کی ضلعی اور عوامی مسائل کے حل میں بلدیاتی اداروں کی خودمختاری لازم و ملزوم ۔بلدیاتی اداروں مٰن لوکل کونسل بورڈ سمیت سروس سٹریکچر نہ ہونے سے ملازمین مشکلات کے شکار ہیں پر ان اہم اداروں کی افادیت بھی معلوم ہو رہی ہے۔ ماضی میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی سکول روا رکھا گیا جسکیوجہ سے یہ ادارے جتنے آج ترقی کر سکتے تھے وہ نہیں کر سکے ہیں۔

کیپٹن (ر) سکندر علی نے کہا کہ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری مین بھی پوری تعاون کرینگے تا کہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے فعال اور ملازمین کو حقوق ملے بعد ازاں سیکریٹری بلدیات آصف اللہ نے کہ کہ عوام ۔ میڈیا ، سٹیک ہولڈرز تعاون کرے انشاء اللہ ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنے تمام پیشہ ور زمہ داریاں صرف کرونگا یو ایس ایڈ کے تعاون سے گلگت بلتستان پولیسی انسٹیٹیو ٹ کے کوارڈینیڑ وقار حسین نے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں لوکل کونسل بورڈ کے قیام کے سلسلے میں تمام قوانین وضع کریں اور باہمی مشاورت کے زریعے ایک اچھے قانون سازی کے لئے راہ ہموار کر سکیں تا کہ گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ کے ادارے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے اور ملازمین کے بنیادی مسائل کے حل میں مدد مل سکے اس موقعے پر وکلاء ، میڈیا، اور لوکل گورنمٹ کے چیف آفیسران سمیت دیگر سٹیک ہولڈر ز نے شرکت کی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button