چترال

تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام شہادت فاروق اعظم و حسینؓ کانفرنس کا انعقاد

confirence

چترال ( بشیر حسین آزاد ) جماعت اہلسنت الجماعت کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے منیجمنٹ سائنسز چترال کے ہال میں شہادت فاروق اعظم و حسینؓ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں چترال کے ممتاز علماء کرام مولانا اسرارالدین الہلال ،مولانا خطیب خلیق الزمان ، امیر اہلسنت الجماعت چترال مولانا حافظ خوش ولی خان ولی، سرپرست اعلی مولانا سراج احمد، جنرل سیکرٹری مولانا جاوید الرحمن، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللطیف ،امیر راہ حق پارٹی مولانا آصف اقبال ،امیر سب ڈویژن مستوج مولانا اشرف خان اور پرنسپل کالج صاحب الدین نے خطاب کرتے ہوئے خلیفہ سوم حضرت فاروق اعظم و نواسۂ رسول حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی اسلام کیلئے خدمات اور قر بانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اور کہا ۔ کہ اُن عظیم ہستیوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت اسلام پوری دنیا میں پھیل گیا ۔ اور باطل نے شکست کھائی ۔

اس موقع پر اہلسنت الجماعت کی طرف سے کئی قراردادیں منظور کی گئیں ۔ جن میں صوبائی حکومت کی طرف سے یوم شہادت فاروق اعظم و حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو سرکاری سطح پر منانے اور تعطیل کرنے کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیا گیا ۔ اسی طرح مختلف چوکوں کے ناموں کو صحابہ کرام سے منسوب کرنے ،صحابہ کرام ،اہلبیت اور ازواج مطہرات کی شان میں گستاخی کرنے والے افراد کو سزا دینے سے متعلق قانون سازی کامطالبہ کیا گیا ۔ تاکہ آیندہ کوئی بھی صحابہ ،اہلبیت اور ازواج مطہرات کی شان میں گستاخی کی جرات نہ کرے ۔ کانفرنس میں حالیہ سیلاب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاک فوج ،سول اور رفاہی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ جبکہ امیر اہلسنت الجماعت نے اپنے خطاب میں اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے ۔ اسلئے اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button