سیاست
کشمیری قیادت ہمیشہ گلگت بلتستان کی ترقی کے راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے، کریم خان صدر اے پی ایم ایل
گلگت ( پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر کریم کے کے نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور پاکستان کے خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں لیکن آج کل چند عناصر ذاتی مفادات کے خاطر گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت 28ہزار مربعہ کلومیٹر علاقے کو آزاد کراکر غیر مشروط طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ، کشمیر ی قیادت کبھی بھی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں رہے ہیں جب بھی مفادات کی بات آتی ہے تو گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دیکر گلگت بلتستان کی ترقی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ جب گلگت بلتستان کے عوام ہر مشکل حالات آتے ہیں تو کشمیری قیادت کبھی سامنے نہیں رہتے ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو 6دہائیوں سے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے سزا دی جارہی ہے ، گلگت بلتستان کی آزادی یہاں کے عوام کی قربانیوں کا مرہون منت ہے گلگت بلتستان کے شہداء کی تاریخ ہے اور علاقے کی آپنی ایک مکمل شناخت ہے گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دیکر اقتصادی رازداری جیسے بین الاقوامی منصوبوں کو سپوتاز کرنے کی سازش نہ کی جائے ۔