گلگت بلتستان

کوہستان اور دیامر ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں کا اجلاس، سیکیورٹی صورتحال اور حد بندی تنازعہ پر بات چیت ہوئی

GB.KP

چلاس(بیورورپورٹ) ضلع دیامر اور ضلع کو ہستان کے انتظامی آفیسران کے مابین شاہراہ قراقرم کی سیکورٹی سمیت ہربن تھور حدود تنازعہ کے حوالے سے اہم اجلاس بصری چیک پوسٹ رینجر چوکی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان ،ایس ایس پی دیامر دانشور خان ،ڈی سی او کو ہستان فضل خالق ،ڈی پی او علی سمیت رینجرز اور ایف سی کے حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ شاہراہ قراقرم پر مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گئے ۔رات کے اوقات میں مسافر گاڑیوں کو شاہراہ قراقرم پر سفر کی اجازت نہیں ہو گی ۔کانوائے کو دن کی روشنی میں دیامر اور کو ہستان کی حدود سے باہر نکالا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے گی ۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں طرف کی انتظامیہ حدود تنازعے کے حل تک اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کو خلاف قانون کسی اقدام سے روکے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button