صحت

دیامر، استور اور گانچھے میں‌ڈاکٹرز کو سپیشل پیکجز دینے کا فیصلہ، تنخواہ اڑھائی لاکھ، ڈیوٹی تین مہینے تک

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان سعید اللہ نیازی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دیامر ، استور اور گانچھے کے اضلاع کیلئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کیلئے سپیشل پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ اور ہر سٹیشن پر ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر تین ماہ کیلئے تعینات کیا جائے گا ۔سیکرٹری صحت گلگت بلتستان سعید اللہ نیازی نے کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس ڈاکٹر محمد قاسم ، ڈی ایچ او ڈاکٹر مبین ڈی ایس ایس ایم پی پی ایچ آئی محمد افضل ، صدر مسلم لیگ ن دیامر عبدالوحید بھی موجود تھے اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرشید نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی کمی ، ہسپتال کے دیگر مسائل سمیت ٹراما سنٹر اور پچیس بیڈ چائلڈ اور پچیس بیڈ وویمن ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

بعدازاں سیکرٹری ہیلتھ سعید اللہ نیازی نے کمشنر سید عبدالوحید شاہ کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈز کا وزٹ کیا ۔ناقص صفائی پر سیکریٹری ہیلتھ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کیلئے حکومت بہت کچھ دینے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن یہاں جو پہلے دی گئی قیمتی مشینری اور سامنا دیا گیا ہے اس کو ناکارہ بنایا گیا ہے ہسپتال کے نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی جو بھی ضروریات کا ڈیمانڈ کیا گیا ہے محکمہ صحت نے فوراً ڈیمانڈ پوری کی ہے لیکن منیجمنٹ کو چاہئے کہ وہ حکومت کی طرف سے دی گئی ہر چیز کو عوام کے کام میں لے آئیں ۔سیکرٹری صحت نے اس موقع پر نیا تعمیر ہونے والے ٹراما سنٹر ، پچیس بیڈ چائلڈ ، پچیس بیڈ وویمن بلاک کا وزٹ کیلئے اور ہدایات دی کہ فوری طور پر ان منصوبوں کو پایہٴ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ان منصوبوں کے لئے درکار وسائل فراہم کئے جائیں گے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سعید اللہ نیازی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کیلئے ڈینیئل بلاک اور کڈنی بلاک کے لئے مذید یونٹ دئیے جائیں گے جبکہ او پی ڈی اور ایمرجنسی وارڈز کی ریونیشن بھی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے اپنی تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کو علاج معالجے کیلئے دیگر شہروں کا رخ کرنا نہ پڑے ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button