سیاست

جمعیت علماء اسلام کے وفد کی ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات

چترال(بشیر حسین آزاد) جمعیت علماء اسلام کے ایک وفد نے سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات کی۔ وفد میں ممبر ضلع کونسل قاضی فتح اللہ، قاری جمال عبدالناصر، سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، ممبر تحصیل کونسل مستوج سابق ڈی پی او سعید خان لال، مولانا عبدالسمیع، قاضی محمد نسیم، مولانا سراج احمد، حاجی عبدالودود وغیرہ شامل تھے۔ وفد نے چترال میں تعیناتی پر اسامہ احمد وڑائچ کو مبارکباد دی اور انہیں خوش آمدید کہا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر چترال کو چترال کے چند اہم مسائل بالخصوص متاثرین سیلاب کی بحالی کے حوالے سے آگاہ کیا اور انسے درخواست کی متاثرین کے ساتھ امداد کو جاری رکھتے ہوئے بحالی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنرچترال اسامہ احمد وڑائچ نے وفد کے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلا یا کہ چترال انتظامیہ عوام کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہوئے کام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے چترال میں میرٹ کی بالادستی کا یقین دلایا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button