گلگت بلتستان

ضلع گانچھے میں زلزلے کی وجہ سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، رابطہ سڑکیں خراب

گانچھے (محمد علی عالم ) ضلع گانچھے میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جسکی وجہ سے لوگ ڈر کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رابطہ سڑکیں خراب ہوئی ہیں، جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے جسے سکردو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا زلزلے کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر گانچھے طارق حسین نے مختلف علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے اہلکاروں کو بھیج دیا اور ساتھ ہی سڑکوں کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا سیاچن روڑ جو سلائیڈنگ سے بلاک ہواتھا کو ضلعی انتظامیہ نے چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button