گلگت بلتستان
گلگت بلتستان حکومت زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے، ابھی ان کو ہلاک شدگان کی صیح تعداد بھی نہیں معلوم ہے:عوامی ورکرز پارٹی
گلگت(خصوصی رپورٹر)عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کہا گہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے تا حال کوئی اقدامات اٹھانے میں ناکام ہو گئی ہے، اور یہ کہ زبانی اعلانات اور دوروں سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہونگے۔
حالیہ زلزلے سے ہنزہ نگر،غذر،دیامر سمیت گلگت بلستان کے سارے اضلاع متاثر ہوے ہیں، لیکن ابھی تک حکومت کے پاس جان بحق افراد کے مکمل تعداد موجود نہیں ہے.
غذر کے دور افتادہ گاوں ٹیرو،ہندرپ،پھنڈر میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے اور متاثرین نے شدید سردی اور برفباری میں کھلے اسمان تلے دو راتیں گزاردی ہیں، مگر حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔گندم کی شدید قلت اور جمع شدہ اشیاے خوردونوش ملبے تلے دب جانے سے لوگ بھوکے سونے پر مجبور ہیں.
ہنزہ اور نگر مین متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کئی نہیں ہو رہا حکومت صرف اخباری بیان کے حد تک محدود ہے۔
پریس بیان میں فوری طور پر امدادی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو بیس بیس لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔