متفرق

گلگت بلتستان میں احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے، تمام سیکریٹریز کو سیاسی دباو قبول نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے، چیف سیکریٹری

گلگت ( نامہ نگار) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سید طاہر حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے اور نیب کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان کے سرکاری اداروں میں احتساب کے عمل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا جبکہ تمام صوبائی محکموں کے سربراہان (سیکریٹریز) کے ساتھ ڈی جی نیب کی ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

جمعے کے روز اپنے دفتر میں سینئر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ تمام سیکریٹریز کو بتایا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ قبول نہ کریں اور تمام امور قواعد و ضوابط ے مطابق سرانجام دیں انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ سیکریٹریز دفاتر میں موجود نہیں رہتے اور زیادہ وقت اسلام آبادمیں گزارتے ہیں انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر بہت سارے معاملات کو طے کرنے کیلئے سیکریٹریز کو اسلام آباد جانا پڑتا ہے تاہم اس روایت کو بھی ختم کرنے کیلئے اسلام آباد میں سیکریٹری کوآرڈینشن کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے اور تمام غیر ملکی ڈونرز اور این جی اوز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط یا مذاکرات کیلئے سیکریٹریز کو اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا انہوں نے کہاکہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button