گلگت بلتستان

ضلع نگر میں لائین ڈپارٹمنٹس اور مالیاتی اداروں کے برانچز کھلوائے جائیں، عمائدین کا مطالبہ

ہنزہ نگر (اجلال حسین ) ضلع نگر میں بنک برانچز اور مالیاتی اداروں کے قیام کے سلسلے میں متفقہ قرارداد کے ساتھ عمائدین نگر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پہنچ گئے تفصلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نگر کے دفتر واقع سکندرآباچد نگر میں عمائدین نگر نے ڈپٹی کمشنر آصف رضا کو ضلع نگر میں نیشنل بنک، زرعی ترقیاتی بنک اور دیگر نجی اداروں کے دفاتر قائم کرانے کی قرارداپیش کی۔ بعد میں وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نگر میں حکومتی اور غیر حکومتی مالیاتی ادارے نہ ہونے کے سبب عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے اس لئے ڈپٹی کمشنر نگر ان اداروں کے سربراہان سے اپنے ذیلی اور ضلعی سطح پر دفاتر کھلوانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں ۔ وفد میں شامل افراد نے مذید کہا کہ ضلع نگر میں ابھی تک تمام لائن ڈپارٹمنٹس کا قیام نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ اس ضلع میں ابھی تک دفاتر نہیں بن رہے ہیں ۔ایکسئن محکمہ پی ڈبلیو ڈی محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ز اور سب سے بڑی بات ایک ضلع کے لئے درکار فنڈ ابھی تک دستیاب نہیں ہے ۔ عوام دفاتر نہ ہونے کے سبب کا م سے محروم ہیں ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد ان اداروں کے سربراہان بھیج دیئے جائیں اور ضلعی نظام قائم کرکے عوام کے مسائل حل کئے جائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button